مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے آج سنگا پور کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی ، لاریجانی نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ لاریجانی نے اس ملاقات میں ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے بارے میں سامراجی طاقتوں کی مخالفت پر بھی بحث و تبادلہ خیال کیا اس ملاقات میں سنگا پور کے صدر سلاپن راما ناپن نے کہا کہ سنگا پور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں ایران کے ساتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی سامراجی طاقتوں کی دشمنی اور بدنیتی کے باوجود علاقہ میں ایرانی ثقافت کے اثرات مشہود اور نمایاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتیں اپنے مفاد میں کام کررہی ہیں اور وہ بین الاقوامی اداروں سے اپنے مفادات میں کام لیتی ہیں۔ سنگاپور کے صدر نے کہا کہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول ایران کا حق ہے اور ایران کو اس کے حق سے دنیا کی کوئي طاقت محروم نہیں کرسکتی۔ واضح رہے کہ لاریجانی آج سنگا پور کا دو روزہ مکمل کرکے جکارتا روانہ ہوجائیں گے۔
سنگا پور کے صدر
ہم بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی اور دیگر عالمی اداروں میں ایران کے ساتھ ہیں
مہر نیوز- 8جون 2011ء:سنگا پور کے صدر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی ہے کہ سنگا پور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں ایران کے ساتھ ہے۔
News ID 1330884
آپ کا تبصرہ